آئمہ بیگ کا عیدالفطر پر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان

Published On 08 April,2024 09:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا، آئمہ بیگ نے لکھا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا تھا لیکن اسے اب عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے اور لوگوں کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔