ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کنگنا رناوت نے پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ان کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ انہیں گائے کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے میرے امیج کو خراب کرنے کے کام نہیں آئیں گے، میرے مداح مجھے جانتے ہیں، مجھے ہندو ہونے پر فخر ہے۔