ایچ ای سی کے فنڈز میں کٹوتی کی تجویز بارے خبر بے بنیاد قرار

Published On 03 April,2024 07:28 pm

اسلام آباد :(ویب ڈیسک ) وزارت تعلیم نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے فنڈز میں کٹوتی کی تجویز کی خبر تردید کردی۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم وضاحت دی اور ایس آئی ایف سی کی ایچ ای سی کے فنڈز میں کٹوتی کی تجویز کی خبر غلط قرار دی ہے۔

ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق ایس آئی ایف سی، ایچ ای سی کا بجٹ مختص کرنے کا کوئی اختیار استعمال نہیں کرتی، ایس آئی ایف سی کے کسی فورم کے اندر ایچ ای سی کی فنڈنگ پر نہ کوئی بات ہوئی اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا۔

ترجمان وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلیے غیر متزلزل عزم کیے ہوئے ہیں جس کی تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رہے  گی۔

واضح رہےوزارت تعلیم نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے  ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے فنڈز میں کٹوتی کی تجویزکی خبریں سوشل میڈیا پر بھی چل رہی تھیں۔

Advertisement