چیف الیکشن کمشنر کی بیرون ملک سفیر تعیناتی سے متعلق خبروں کی تردید

Published On 14 March,2024 05:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی بیرون ملک سفیر تعیناتی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی بطور سفیر تعیناتی کی خبریں گمراہ کن ہیں، حکومت نے ان کو نہ ہی ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی ان کا ایسا ارادہ ہے۔

الیکشن کمیشن ترجمان نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنز اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے، چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، باز نہ آنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

Advertisement