لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی خبریں درست نہیں ہیں۔
پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد صوبوں کے گورنر کے لئے ناموں کو شارٹ لسٹ اور فائنل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ابھی صوبوں کے گورنرز کے لئے کسی نام پر غور نہیں کر رہی۔