ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کی اطلاع کو جھوٹی خبر قرار دے دیا

Published On 11 February,2024 05:18 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کی اطلاع کو جھوٹی نیوز قرار دے دیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیک نیوز الرٹ جاری کیا جس میں انہوں نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق سوشل میڈٰیا پر وائرل حالیہ خبروں کو جھوٹ جعلی قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ ماہ ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کی موت کی پرانی خبروں کی ری سائیکلنگ ہے۔ 

کچھ لمحوں بعد ممتاز زہرا نے ایک اور ٹویٹ میں غیر ملکی خبر رساں اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران میں پاکستانی شہریوں کی موت کے حوالے سے خبر کو واپس لے لیا ہے۔