بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی موت کی خبر جھوٹی نکلی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی موت کی خبر جھوٹی نکلی

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی طور پر متھن چکرورتی کی موت کی خبریں بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد پھیلیں، جن میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ اداکار فالج کا شکار ہو کر چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں جبکہ اداکار کی صحت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

متھن چکرورتی کو 11 فروری کو ٹانگ اور جسم کے کچھ حصے سن ہو جانے اور سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کے ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا تھا کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا ہے۔