ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارت کی ریاست شارجہ کی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اذان میں تبدیلی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کی گئی ہے۔
حکّام نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور مذہبی اصولوں کے منافی ہیں، ایسی معلومات کو آگے پہنچانے سے پہلے ان کے حقائق کے بارے میں تصدیق کرنی چاہیے۔
حکام نے مزید کہا کہ صرف ان خبروں پر بھروسہ کریں جو سرکاری ذرائع سے موصول ہوں، اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں، اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شارجہ میں مذہبی اصولوں کے ساتھ وابستگی میں ثابت قدم ہیں بلکہ یہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔