سلمان خان نہ ہوتے تو میں کبھی انڈسٹری کا حصہ نہ بنتی: زرین خان

Published On 23 April,2024 10:44 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں سلمان خان لائے اور اگر وہ نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ بالی وڈ میں کام کریں گی، وہ سلمان خان سے ایک مداح کی طرح ملیں اور ان کی زندگی بدل گئی۔

زرین خان نے مزید کہا کہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح تھا اور یقین ہی نہیں آتا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کررہی ہیں۔ 

Advertisement