لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔
ممتاز گلوکار، موسیقار، اداکار اور ماڈل علی ظفر 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور فنی کیریئر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم ’شرارت‘ میں گانا گا کر کیا۔
علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ”حقہ پانی“ کے گانے ”چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے“ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے حمدیہ اور نعتیہ کلام کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
انہوں نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ”تیرے بن لادن“ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے۔
پاکستان اور بھارت میں موسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کو بے شمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔