نئی دہلی :(دنیا نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان پہلے ہی منگنی کرچکی ہیں اور رواں سال کے آخر میں ایک امیر بزنس مین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریڈٹ صارف کے دعوے کے مطابق سابق مشہور جوڑے سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بڑی بیٹی سارہ علی خان نے ایک امیر بزنس مین سے منگنی کرلی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے بعد اس سال کے آخر میں ان سے شادی کریں گی۔
بالی ووڈاداکارہ سارہ علی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا اور کوئی بھی مجھ پر یقین نہیں کرتا تھا لیکن اب میری منگنی ہوگئی ہے ، میں اس سال شادی کرلوں گی، دوسری جانب اداکارہ سارہ نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی اور وہ اپنی شادی کی تیاری جلد شروع کر دیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا منگیترمجھ سے محبت کرتا ہے اور وہ بہت خوش ہے، اس کے گھر والوں نے بھی اس رشتے کی منظوری دے دی ہے۔