بالی ووڈ اداکار ورون دھون بھی باپ بن گئے

Published On 04 June,2024 11:10 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون بھی بیٹی کے باپ بن گئے۔

معروف اداکار ورون دھون کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے ممبئی کے مقامی ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ دھون نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اپنے والد کے ساتھ موجود ورون دھون نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے جنوری 2021 میں اپنی درینہ دوست نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔