لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل مصباح ممتاز نے کہا ہے کہ انہیں انسانوں کی بجائے کتوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مصباح ممتاز ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے مصباح ممتاز نے بتایا کہ شوبز میں قدم رکھا تو خاندان کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں ذہنی سکون کیلئے سیروتفریح کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے اہل خانہ اور پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔
مصباح نے بتایا کہ میرے پاس چار پالتو کتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، انسانوں کے بجائے کتوں کے ساتھ بیٹھنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں کیونکہ انسانوں کے مقابلے جانور زیادہ وفادار ہوتے ہیں، وہ پیار دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان سامنے اور منہ پر تو پیار دیتے ہیں لیکن پیٹ پیچھے برائیاں کرتے ہیں۔