رمی سین کا کار کمپنی کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ

Published On 31 August,2024 10:44 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رمی سین نے گاڑی بنانے والی کمپنی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے گاڑی کے مسلسل مسائل اور ناکافی مرمت کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

رمی سین نے 2020 میں 92 لاکھ روپے کی لاگت سے گاڑی خریدی تھی، کووڈ 19 کے دوران گاڑی کم استعمال ہوئی لیکن پابندیاں ہٹنے کے بعد گاڑی کے مختلف مسائل سامنے آئے، جیسے سن روف، ساؤنڈ سسٹم اور ریئر اینڈ کیمرے کے مسائل شامل ہیں۔

25 اگست 2022 کو ریئر اینڈ کیمرے کی خرابی کی وجہ سے گاڑی کا ستون سے ٹکراؤ ہوا، رمی سین کا دعویٰ ہے کہ ڈیلر نے ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گاڑی کو 10 سے زیادہ بار مرمت کے لیے بھیجا گیا لیکن مسائل برقرار رہے اس لئے رمی سین نے دعویٰ کیا کہ گاڑی میں مینوفیکچرنگ خرابی ہے۔

رمی سین نے 50 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جس میں 10 لاکھ روپے قانونی اخراجات کے لیے بھی شامل ہیں جبکہ وہ گاڑی کے متبادل کی بھی طلبگار ہیں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے