بھارتی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں چل بسیں

Published On 20 September,2024 10:27 am

دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان گلوکارہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کی موت ہوئی، رخسانہ کا سکرب ٹائفس کا علاج جاری تھا، یہ بیماری بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی موت کی حتمی وجہ فی الحال نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار نے زہر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے جس شخص پر الزام عائد کیا ہے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی، رخسانہ بانو کو 27 اگست کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں۔

گلوکارہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 دن پہلے شوٹنگ کے دوران جوس پینے کے بعد بہن کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔