لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کی سلک کے ہلکے گلابی جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
درِفشاں سلیم کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو گرویدہ بنا لیا۔
حال ہی میں اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چندتصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گر ا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں درفشاں سلیم ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کے روایتی مشرقی لباس میں ملبوس ہیں جس پر انتہائی نفیس کڑھائی اور آرائشی کام کیا گیا ہے، یہ لباس ان کی شخصیت کی نفاست کو نمایاں کرتا ہے۔
درفشاں نے اپنے مشرقی انداز کو چوڑیوں اور ایک سادہ مگر دلکش انگوٹھی کے ساتھ مکمل کیا ہے جو ان کی وضع داری اور روایتی حسن کو مزید اجاگر کرتی ہیں جبکہ گہرا میک اپ، کھلی زلفیں اور دلکش ادائیں اداکارہ کے حسن کو دوام بخش رہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔