لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے سپرسٹار ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔
حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل نے انکشاف کیا کہ ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں، ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ کریں۔
مومل نے بتایا کہ وہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی رکھتی ہیں لیکن ماہرہ کے ساتھ ان کا رشتہ خاص ہے، جب بھی ہم ملتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں، ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑی ہوتی ہے۔
ماہرہ اور مومل کی دوستی ان کے کیریئر سے بالکل الگ ہے، مومل نے وضاحت کی کہ یہ دوستی انڈسٹری سے ہٹ کر ہے، ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں اور ہم سب اکٹھے گھومتے ہیں۔