عریشہ رضی خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Published On 12 February,2025 10:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔

عریشہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی ’بے بی شاوَر‘ کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا، عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔‘

عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی شاوَر کا تجربہ کیا ہے، اس دن کو ناقابل فراموش بنانے والے ہر ایک فرد کی مشکور ہوں۔

اداکارہ عریشہ رضی خان کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شوبز شخصیات، مداحوں و صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی خبر تقریباً ڈیڑھ برس بعد جولائی 2022 میں اس وقت سامنے آئی تھی جب ان کا فوٹوگرافر کے ساتھ تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

عریشہ رضی خان کی گزشتہ سال کے آغاز میں شوہر عبداللہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی، اس سے قبل یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔