کامیاب شادی کیلئے مرد نظر اور عورت زبان پر کنٹرول رکھے: صاحبہ

Published On 12 February,2025 09:41 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ شادی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔

حال ہی میں اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں چند سٹارز ہوا کرتے تھے تاہم اب ہر ایک سٹار بن چکا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہو کر سٹارز بن گئے، ہر بات کا ایک مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا آنے کے بعد لوگ منفی پہلو پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔

کامیاب شادی بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے صاحبہ کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی کیلئے مرد کو اپنی نظر اور عورت کو زبان پر کنٹرول رکھنا چاہیے۔