پہلی سالگرہ: وکرانت میسی نے بیٹے وردان کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

Published On 11 February,2025 03:27 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار وکرانت میسی اور ان کی اہلیہ شیتل ٹھاکر نے اپنے بیٹے وردان کی پہلی سالگرہ پر اس کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔

بالی ووڈ اداکار نے بیٹے وردان کی تقریب نیلے رنگ کے تھیم پر رکھی تھی، جس میں وردان نے سفید شرٹ اور براؤن پینٹ زیب تن کی تھی جبکہ وکرانت بلیزر اور گھنی داڑھی میں نظر آئے، شیتل خوبصورت سمر ڈریس میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔

مداحوں نے فوراً محبت کا اظہار کیا، کسی نے کہا ’’بہت پیارا! سالگرہ مبارک‘‘ جبکہ کسی نے وکرانت کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ہمارے ملک کو مزید ایسے اداکاروں کی ضرورت ہے۔