انمول بلوچ کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا

Published On 09 February,2025 03:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

سال 2025 شوبز شخصیات کی شادیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے، سال کے آغاز پر ہی جہاں کئی شوبز شوبز شخصیات کی شادیاں ہوئیں وہیں کچھ شوبز ستاروں کی شادیوں کی افواہوں نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی۔

پہلے اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تصدیق اور ساتھ ہی ڈھولکی سے انکی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہی تھا کہ اسی دوران پری زاد کے اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق بھی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

اسی دوران پاکستان سمیت بھارت میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے دیرینہ دوست امیر گیلانی سے شادی کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

مداح ابھی ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کی پرمسرت تقریبات سے لطف اندوز ہوہی رہے تھے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ کی جلد شادی کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق انمول بلوچ بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں، اداکارہ کے ہونے والے ممکنہ شوہر کروڑ پتی کاروباری شخصیت ہیں اور اداکارہ ایمن سلیم کے رشتہ دار ہیں۔