پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گل عرف سائیکو ارباب پراسرارطور پر ہلاک

Published On 08 February,2025 02:41 am

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور کی مشہور ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

سیما گل عرف سائیکو ارباب کے بھائی محمد یاسین نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایاکہ اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔

انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی مگرانہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی طبعی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، مدعی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

پولیس نے بتایاکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔