پشاور: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی۔
نامعلوم افراد نے کمسن بچی کو پیدائش کے فوراً بعد زمین میں زندہ دفنا دیا، بچی کو قبرستان میں مدفون دیکھ کر فاتحہ خوانی کے لئے آئے افراد نے ریسکیو کو اطلاع دے دی، ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر بچی کو طبی امداد مہیا کرکے بچالیا۔
انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع ملنے پر رحم دل شخص نے بچی کو گود لے لیا۔