گرین ٹاؤن کے علاقے سے 2 سگے بھائی اغواء

Published On 06 February,2025 09:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے سے 2 سگے بھائیوں کو اغواء کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی عبدالرحمن اور اسداللہ کی عمریں 13 سے 15 سال ہیں، بچوں کے والد الطاف کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے آر کے مطابق دونوں بچے گھر سے کھیلنے نکلے مگر واپس نہیں آئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بچوں کی بازیابی کے لئے احکامات جاری کئے۔