احمد پور شرقیہ : (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 37 سالہ شخص کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ اسلام پورہ میں پیش آیا، مقتول کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب شکارپور میں بروھی برادری میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دوافراد کو قتل کردیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔