کرک: (دنیا نیوز) کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، ڈی پی او کے مطابق 3 زخمی پولیس اہلکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔