لاہور میں نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ کے زیورات لے اڑے

Published On 07 February,2025 12:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ جنوبی چھاونی کے علاقہ کیولری گراونڈ میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔

نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے، چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور قیمتی گھڑی لے کر فرار ہوگئے، متاثرہ شہری کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ شہری نے ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب سے جب واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، الماری میں موجود سونے کے دو ہار، کڑے، چوڑیاں، انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑی غائب تھی، گھر پر ڈرائیور سمیت دو ملازم موجود تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے، دو ملازموں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے۔