شعبہ صحت میں سب اچھا نہیں، تمام اضلاع سے غلط رپورٹس آ رہیں:علی امین گنڈاپور

Published On 03 February,2025 07:28 pm

پشاور:)دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں تمام اضلاع سے غلط رپورٹ آ رہی تھی، سب اچھا ہے کی رپورٹس دی جارہی تھی۔

پشاورمیں اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لائف انشورنش شروع کررہے ہیں، ساٹھ سال والوں کو پانچ لاکھ اور ساٹھ سال سے کم عمر کے لوگوں کیلئے دس لاکھ روپے انشورنس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال زکوٰۃ میں بھی اضافہ کررہے ہیں، اے ڈی پی کیلئے مختص تمام پیسہ خرچ کر چکے ہیں، صوبے میں صرف جامعات کے 72 ارب روپے کے بقایا جات تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب 146 ارب روپے خسارے پر جارہا ہے،ہمارا صوبہ 156 ارب سرپلس میں ہے۔