پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں: علی امین گنڈاپور

Published On 21 January,2025 05:08 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔

پولیس ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا بارڈر خطے کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے، جوانوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری فورسز اتنی قابل ہیں کہ انہوں نے سپرپاور کو شکست دی ہے، شہداء کا کوٹہ سسٹم بحالی ودیگر مراعات کو صوبائی حکومت نے پہلی فرصت میں حل کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس افسران کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں دے رہے ہیں، پولیس کی ٹریننگ 9 ماہ کے بجائے 90 دن کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد ٹریننگ سکول کی تمام سہولیات مہیا کرے گی، شہداء کی فیملیز کا خیال رکھیں گے تاکہ جوانوں کے حوصلے بلند ہوں۔