ممبئی: (ویب ڈیسک) سیف علی خان کے بیٹے تیمور نے انوکھا سوال کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے گھر میں ایک حملے کے دوران زخمی ہوئے تو ان کے بیٹے تیمور نے ایسا سوال کیا جس نے انہیں حیران کر دیا۔
سیف علی خان کے مطابق جب مجھ پر حملہ ہوا تو شروع میں مجھے لگا کہ بس کمر میں تکلیف ہے لیکن پھر کرینہ کپور گھبرا کر مجھے ہسپتال لے جانے کی بات کرنے لگیں وہ جلدی میں کالز کر رہی تھیں اور سب کچھ بہت تیزی سے ہو رہا تھا۔
اس دوران ان کے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان نے معصومیت سے سوال کیا، کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان نے ان کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا لیکن یہ لمحہ ان کے لئے جذباتی طور پر بہت اہم تھا۔
سیف علی خان نے مزید کہا کہ جب وہ ہسپتال میں تھے تو تیمور بالکل مطمئن دکھائی دیئے، جس سے انہیں بہت سکون ملا۔
واضح رہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ سیف علی خان زخمی حالت میں اپنے بیٹوں تیمور اور ابراہیم کے ہمراہ ہسپتال آئے تھے۔