پانی سے خوف محسوس ہوتا ہے: سعدیہ امام کا انکشاف

Published On 12 February,2025 06:05 am

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پانی سے خوف محسوس ہوتا ہے۔

سعدیہ امام نے ایک پروگرامیں سوال کے جواب میں کہاکہ انہیں سمندر میں جانے سے ڈر لگتا ہے، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا جب لوگ ساحلِ سمندر پر جانے کی پلاننگ کرتے ہیں تو مجھے بھی مدعو کیا جاتا، لیکن پانی کا خوف ہمیشہ میرے قدم روک دیتا۔

سعدیہ امام کا مزیدکہنا تھاکہ اپنے کیریئر کے دوران وہ فلم یا ڈرامے کے دوران سمندر سے متعلق مناظر ادا کرنے سے بھی گریز کرتی تھیں، اُن کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ہیروئن تھی مگر جب بھی کوئی ایسا منظر آتا جس میں پانی کے قریب جانا ہوتا میں اسے کٹوا دیتی تھی۔

سینئر اداکارہ نے اپنی بیٹی میرب کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کی بیٹی نے سوئمنگ سیکھنا شروع کی تو وہ انہیں بھی پانی میں آنے کی دعوت دیتی لیکن وہ اتنی خوفزدہ تھیں کہ پانی میں پیر رکھنے تک کو تیار نہ تھیں۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ ایک ماہر ٹرینر کی مدد سے وہ اس خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی اور اب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پانی میں جانے لگی ہیں۔