شادی کے بعد ناشتے کی ٹیبل پر ’’کوئی‘‘ مل جائے تو مزا دوبالا ہوجاتا ہے، شہر یار منور

Published On 26 February,2025 04:10 am

کراچی: (ویب ڈیسک) حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی نے شادی کے فوائد گنوانا شروع کر دیئے۔

خوبرو اداکارہ شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی، رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔

شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔

شہریار منور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11 ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے کوئی مل جاتا ہے اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنہوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی تھی۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔