کیا منیب بٹ کو عالیہ بھٹ اوردپیکا کیساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟اداکار نے حقیقت بتا دی

Published On 24 February,2025 04:04 am

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔

منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔

منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں؟تو انہوں نے جواب دیا نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، مجھے عالیہ یا دپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی، البتہ مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی تھی جو کچھ کینیڈین انڈین پروڈیوسرز بنا رہے تھے لیکن وہ پروجیکٹ کبھی شروع ہی نہیں ہوسکا۔

منیب بٹ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر انہیں کوئی آفر آتی ہے تو وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کےلیے تیار ہیں، لیکن اس کے لیے صحیح سکرپٹ اور کردار کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے پروجیکٹ میں شامل ہونے کےلیے تیار ہیں جو انہیں فنکارانہ طور پر چیلنج کرے۔