کبریٰ خان پیا گھر سدھار گئیں، اداکارہ کا گوہر رشید کے سنگ نئی زندگی کا آغاز

Published On 22 February,2025 04:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ کبریٰ خان کا اداکار گوہر رشید کے سنگ نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

کبریٰ خان گوہر رشید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، نوبیاہتا جوڑے نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا، قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے جوڑے کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ میں نکاح ہوا تھا۔