ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف انداکارہ اور پروڈیوسر تاپسی پنو نے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی صرف محنت سے نہیں ملتی۔
تاپسی پنو نے حال ہی میں ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ محنت کرنے سے ہر چیز حاصل ہوجاتی ہے، ان کا کہنا تھا اگر آپ یہ توقع رکھتے ہیں کہ سب کچھ برابر اور انصاف کے ساتھ ہوگا تو ایسا نہیں ہے۔
اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں ناانصافی بہت زیادہ ہوتی ہے، کئی تلخ رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کڑوی باتیں سننا پڑتی ہیں، اس لئے اپنی انا کو سائیڈ پر رکھ کر کام کرنا ہوگا، اگر آپ اپنی عزت نفس کو خاطر میں لائیں گے تو پھر آپ جلد ہی مایوس ہو جائیں گے۔
تاپسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف بالی وڈ میں نہیں ہوتا، بلکہ ہر جگہ ایسا ہی ہوتا ہے، تاپسی نے واضح کیا کہ وہ خود کو فلم انڈسٹری کا شکار نہیں سمجھتیں، بلکہ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا ہے۔