اللہ ہر چیز پر قادر، مذہب کی جانب جھکاؤ نے کیریئر پر اثر ڈالا: فرحان علی

Published On 26 February,2025 09:33 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اداکار اور میزبان فرحان علی آغا نے بتایا کہ اسلام کی جانب راغب ہونے اور اصلاحی پروگراموں میں شرکت سے اس کی زندگی میں تبدیلی آئی اور اس نے ان کے کیریئر پر بھی اثر ڈالا ہے۔

مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں فرحان علی آغا نے شوبز کیریئر کے دوران مذہب کی جانب راغب ہونے اور اسلامی تعلیمات کی آگاہی کے فروغ کے لیے کام کرنے کے تجربے کا بیان کیا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اس سے یہ سیکھا کہ اگر آپ درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، اللہ نے ہر چیز سے نوازا اور لوگوں کی ہزارہا کوششوں کے باوجود کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہا۔

فرحان علی آغا نے کہا کہ لوگ مجھے سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کا اندازہ 2003 میں ہوا جب میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تو خیال رکھنے والوں کی لائن لگ گئی تھی۔