گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر سے صلح ، مقدمہ واپس لے لیا

Published On 15 March,2025 08:21 pm

لاہور:(دنیا نیوز) نامور گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی جس پر مقدمہ واپس لے لیا گیا۔

 گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کر وایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے گھر آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی اور سر پر اینٹ دے ماری جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور سر پر شدید چوٹ آئی۔

البتہ گلوکارہ کے بھائی شاہد لال کا کہنا ہے کہ بہنوئی غصے کا تیز ہے جسے سمجھا بجھا کر معاملہ حل کردیا ہے، بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہوجاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی۔