لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کیساتھ اپنی شادی ہونے سے قبل لڑائیاں اور اب رشتے سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے اپنی جھجھک کا کھل کر اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں عائزہ خان یہ بتاتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ کیسے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود بچوں کے لیے وقت نکالتی ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ اچانک شرما گئیں اور اعتراف کیا کہ وہ دانش کے سامنے بہت گھبرا جاتی ہیں اور جب وہ ان کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ شرم سے لال ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں دانش کے سامنے ہوتی ہوں تو میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور میں عجیب سی حرکتیں کرنے لگتی ہوں، ورنہ میں بہت زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار ہوں۔