شردھا کپور فلم وتھا کے لیے طویل رقص عکسبند کراتے زخمی

Published On 23 November,2025 10:34 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور فلم کے لیے رقص عکسبند کراتے زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کی ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی فریکچر ہو گئی، ڈانس نمبر کے لیے اداکارہ نے نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہن رکھے تھے، ڈانس کے دوران شردھا نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا جس سے توازن بگڑا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

اس موقع پر فلم کے ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی، جس پر اداکارہ نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے، اداکارہ نے ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کروائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں بعد درد میں اضافہ ہونے لگا جس کے بعد یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑ گئی۔