شاہ رخ خان نے میرا ہاتھ 7 گھنٹے تک تھامے رکھا، ہنی سنگھ

Published On 27 November,2025 05:01 am

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے اپنی زندگی کے ان یادگار لمحات کا ذکر کیا ہے جن میں شاہ رخ خان نے 7 گھنٹوں ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 42 سالہ بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے گہرے تعلق، اپنی بچپن کی یادوں اور کیرئیر پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے لنگی ڈانس گانے کی کامیابی کے بعد دیوالی پارٹی دی اور 7 گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ہاتھ تھام کر میرا سب سٹارز جیسے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری اور دیگر سٹارز سے تعارف کرواتے رہے، یہ میری زندگی کا انتہائی یادگار لمحہ ہے، شاہ رخ خان اور میرے درمیان سچ کہوں تو دہلی کنکشن ہی دوستی کی بنیاد تھا، کنگ خان نے مجھے ذاتی طور پر لنگی ڈانس گانا بنانے کیلئے کال کی تھی۔

ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ بچپن میں سکول میں بھنگڑا، کیرتن سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کا حصہ ہوتا تھا، اسی دوران میں نے ٹیچر سے کہا تھا میں شاہ رخ خان بننا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ آج کل اپنے نئے ورلڈ ٹور ’مائی سٹوری‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ 14-2013ء میں شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کا ٹور کر چکے ہیں۔