اداکارہ فاطمہ امجد کو بولڈ ڈریس پہنے پر تنقید کا سامنا

Published On 20 December,2025 02:09 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ فاطمہ امجد کو بولڈ ڈریس پہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیلی ویژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ امجد ایک کاروباری شخصیت اور ماہرِ تعلیم بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں مقبول ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں میں اپنی اداکاری سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔

اداکارہ کو کلاسیکی کتھک رقص کا بے حد شوق ہے اور وہ اس فن کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے برائیڈل کوچر ویک 2025 میں بطور شو سٹاپر ریمپ پر واک کی۔

فاطمہ امجد نے سنہری اور پستہ سبز رنگ کا ملٹی لیئرڈ بنارس انارکلی سوٹ زیب تن کیا جس کے ساتھ ایمبیلشڈ مارون اور سنہری دوپٹہ شامل تھا، ریمپ پر واک کے دوران اداکارہ نے ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی کے مشہور او ایس ٹی پر کتھک رقص کیا جس میں ان کا انارکلی لباس گھومتے ہوئے ہوا میں اڑتا ہے اور ان کی برہنہ ٹانگیں نظر آرہی ہیں۔

فاطمہ امجد کی اس پرفارمنس اور لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے، متعدد صارفین نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا جبکہ کچھ نے ان سے شلوار یا پینٹ پہننے کی درخواست بھی کی۔