لاہور: (ویب ڈیسک) ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر نجومیوں نے حیران کن پیش کوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کی 2026 میں طلاق ہوسکتی ہے حالانکہ اداکارہ کی اب تک شادی بھی نہیں ہوئی۔
ہانیہ عامر پاکستان کی ایک نمایاں اور مقبول ترین اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں، اس وقت وہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے اپنے ہٹ ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ میں شاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔
مداح ان کی اداکاری اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بے حد پسند کرتے ہیں تاہم کیریئر کے ساتھ ساتھ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔
ندا خان کے مارننگ شو رائز اینڈ شائن کے پروگرام میں اینکرز کے سوالات پر نجومیوں نے اداکارہ کے پیدائشی زائچے اور زائچۂ فلکی (ہاروسکوپ) کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں کیں۔



