تفریح
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ میرا تو 14 فروری کو پلان ایکدم فکسڈ ہے، کسی بھی جوڑے کو دیکھوں گی تو زور زور چلاؤں گی، بھائی کل والی اچھی تھی۔
اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ پھر وہ جانے اور اس کی بندی جانے۔