یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کو محفوظ قرار دے دیا

یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کو محفوظ قرار دے دیا

ابوظبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات سے سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس صورتحال کے دوران دبئی میں موجود معروف بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں حالات معمول کے مطابق اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

یو یو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں سب کچھ بالکل ٹھیک ہے، یہاں مکمل طور پر محفوظ ماحول ہے، خبروں میں آنے والی بے وقوفانہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔

بعد ازاں انہوں نے دبئی کے ایک سٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ میوزک پر کام کرتے دکھائی دیے، ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ہم دبئی میں محفوظ ہیں اور کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں پاکستانی فنکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ بھی ایک میوزک البم ریلیز کر چکے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔