صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی حقیقت بیان کر دی

صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی حقیقت بیان کر دی

صبا حمید تقریباً چالیس برس سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، ان کے نمایاں ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، لشکارا، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، بارات سیریز، سن میرے دل، دل لگی، نور جہاں اور لال عشق شامل ہیں۔

اداکارہ کو ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں میں شاندار اداکاری پر سراہا گیا، جبکہ اس وقت وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عشق میں جلوہ گر ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ شو میں شریک کی جہاں انہوں نے ڈرامہ فطور کے ایک منظر میں حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر کھل کر بات کی۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر ڈراموں میں حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتی کیونکہ وہ شاٹ کو چیٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں، تاہم اگر ہدایتکار اصلیت کے لیے اصرار کرے تو وہ مجبور ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منظر میں بھی ہدایتکار کی خواہش پر حقیقی تھپڑ مارنا پڑا، میں نے انہیں تھپڑ مارا اور بعد میں معذرت بھی کی کیونکہ وہ کافی زور کا تھا، جب واقعی مارنے کو کہا جائے تو پھر چیٹ نہیں کیا جا سکتا۔

صبا حمید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ ایسا ہونا خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا کیونکہ آخرکار یہ سب ایک کردار کی خاطر کیا جاتا ہے۔