خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے معاشرے میں مردوں کے اپنی بیویوں کی جانب نامناسب رویے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں میں بیٹھ کر اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ ہمارے یہاں دیسی کلچر میں زیادہ ہے لیکن مغرب میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر بیوی نے سب کے سامنے کوئی مشورہ دیا تو اسی وقت اسے کہیں گے کہ ارے تم اپنے مشورے اپنے پاس رکھو بیوقوفوں والے، آپ یہ بات بعد میں بھی اس کو سمجھا سکتے تھے کہ طریقے سے کہ تم یہ مشورہ غلط دے رہی تھیں۔
سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں مردوں کی ذہنیت ایسی بنائی جاتی ہے کہ بیویاں تم سے کم تر ہیں، بیویاں ہمیشہ شوہروں کو آپ کہہ کر بات کرتی ہیں لیکن میاں آپ نہیں بولتا، وہ تم بولتا ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ یہ میرے سے چھوٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوہروں کی یہ ذہنیت ہوتی ہے کہ وہ مجھ سے چھوٹی ہے تو میں اس کا مذاق اُڑا سکتا ہوں۔
اداکارہ کا مذکورہ بیان سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے اور صارفین سنیتا کے بیان سے متفق ہوکر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔