تفریح
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) اردو قوالی کی تاریخ کے ایک درخشندہ ستارے، صابری برادرز کے بانی اور نامور قوال مقبول احمد صابری کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔
مقبول احمد صابری 12 اکتوبر 1945ء کو بھارت کے شہر کلیانہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر صابری برادرز کی بنیاد رکھی اور تاجدارِ حرم، بھر دو جھولی میری اور میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا جیسے کلام گا کر صوفیانہ موسیقی کو دنیا بھر میں ایک نئی پہچان دی۔
مقبول احمد صابری اپنے آخری ایام میں طویل عرصے سے دل کی بیماری اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے، جنوبی افریقہ کے پریٹوریا کے ایک ہسپتال میں 21 ستمبر 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے سے 65 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
اُن کی میت کو پاکستان لایا گیا اور کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں اپنے بھائی غلام فرید صابری کے پہلو میں سپر خاک کیا گیا، اگرچہ مقبول صابری آج ہم میں نہیں، لیکن اُن کا فن اور اُن کی گائی ہوئی قوالیاں سُننے والوں کے دلوں کو ہمیشہ منور کرتی رہیں گی۔