’ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو‘ ثمر جعفری کی والد سے جذباتی ملاقات

’ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو‘ ثمر جعفری کی والد سے جذباتی ملاقات

ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد والد کے ساتھ ان کی ایک خوبصورت ملاقات کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اس موقع پر ان کے والد نے بیٹے سے محبت بھرے انداز میں کہا کہ ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو، جس کے فوراً بعد انہوں نے ثمر جعفری کو گلے لگا لیا۔

باپ بیٹے کے درمیان محبت اور اپنائیت کے اس خوبصورت لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو میں والد کی جانب سے بیٹے کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش اور پھر اسے گلے لگانے کا منظر مداحوں کے لیے خاص اہمیت اختیار کرگیا۔

ثمر جعفری پاکستان کی نوجوان شوبز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور گلوکاری و اداکاری کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں، ان کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد والد کے ساتھ یہ ملاقات مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔