مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ

مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

موجودہ دور میں فنکار سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہتے ہیں اور اپنی نجی زندگی کے مختلف پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، تاہم مہوش حیات نے بڑی حد تک اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھا ہے۔

انہوں نے نوجوان فنکاروں کو بھی اس حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پوسٹس کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اور میں اپنی نجی زندگی کو نجی ہی رکھنا پسند کرتی ہوں، دوسرے فنکار بھی میرے اس طرزِ عمل سے سیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار کی شخصیت میں وقار اور تجسس کا عنصر برقرار رہنا چاہیے، اس لیے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے ہر پہلو کو ضرورت سے زیادہ شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مہوش حیات نے مشورہ دیا کہ زندگی کے کچھ معاملات اپنے تک محدود رکھیں اور روزمرہ پیش آنے والی ہر بات سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔