صحافیوں کیخلاف مقدمات، شیریں مزاری نے خبر کو جعلی قرار دیدیا

Published On 25 September,2020 06:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمات درج نہیں کیے اور اس حوالے سے خبر درست نہیں۔

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی وزیر نے لکھا کہ یہ مضطرب کر دینے والی خبر تھی اور میں نے معلوم کیا تو پتا چلا کہ یہ درست نہیں۔

شیریں مزاری نے لکھا کہ ایک شہری کی جانب سے ایف آئی اے کو 12 صحافیوں کے خلاف شکایت بھیجی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے تمام شکایات کو پرکھا لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں کیا اور ایف آئی اے قانونی طریقہ کار اختیار کیے بغیر الیکٹرانک جرائم کے انسداد کے قانون کے تحت کوئی مقدمہ درج نہیں کر سکتا۔
 

Advertisement